اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت منگل کو ہو گی، جس کے لیے سیکورٹی کے خصوصی سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل نواز شریف کی درخواست پر کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں محدود نشستوں کے باعث خصوصی سیکورٹی پاس جاری کیے جائیں گے۔ جب کہ کمرہ عدالت میں صرف وکلاء،،درخواست گزار اور فریقین کو جانے کی اجازت ہوگی عدالتی کارروائی دیکھنےکے خواہش مند شہری ایس پی سیکورٹی سپریم کورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ہائیکورٹ کی جانب سے اپنی سزا معطل نہ ہونے کےفیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.