راولپنڈی :راولپنڈی کے نالہ لئی کے اطراف میں کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنےپر پابندی عائد ، وزارت داخلہ پنجاب نے آئندہ تیس دن کے لیے دفعہ 144 کا نافذ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران نالہ لئی سمیت راولپنڈی شہر کے تمام چھوٹے بڑے نالوں میں کسی بھی قسم کا کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے پر مکمل پابندی رہے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکے گی ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نالہ لئی کے اطرف میں تعمیراتی میٹریل ڈمپ کرنے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ نالے کے اطراف میں تجاوزات پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔واسا راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاذکی سفارش کی تھی۔
ایم ڈی واسا محمد تنویرکاکہناہے کہ اقدام پری مون سون اور مون سون کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ بروقت اقدامات سے موسم برسات میں نالہ لئی کی صفائی کو یقینی بنانے ،پانی کے بہاو اور اخراج میں مدد ملے گی ۔توقع ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے مون سون میں اربن فلڈنگ کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ دار ی کا احساس کرتے ہوئے نالوں کوآلودہ نہ کریں، گھروں اور رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی بڑی وجہ نالوں کا اوور فلو ہے جو کوڑاکرکٹ سے بھرجاتے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ سوسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ اور شدیدبارشیں ہوگی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کیساتھ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
Comments are closed.