اوآئی سی اجلاس:سعودیہ کا افغانستان کےلیے 1 ارب ریال امداد کا اعلان

اسلام آباد : اوآئی سی کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا۔سعودی عرب افغانستان کے لئے ایک ارب سعودی ریال کی امداد دےگا۔اردن نے اففانستان پرتعاون کمیٹی کی تشکیل کی سفارش کردی۔جبکہ ترک وزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے متحدہ متفقہ دورہ کابل پرزور دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہناتھا کہ افغانستان کی 28 لاکھ آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔افغان بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا افغانستان پر17واں غیرمعمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی اجلاس کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 70 سے زائد وفود نے شرکت کی۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ سعودی عرب خوراک۔ادویہ اور دیگر امداد بھی فراہم کرے گا۔افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہو گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں 2.8 ملین آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔افغان بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ عالمی برادری افغانستان کو غیرمشروط امداد فراہم کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی ابراہیم حسین طہٰ نے عالمی دنیا پر واضح کیا ہے کہ ہمیں افغانستان کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانا ہوگا۔اجلاس میں اردن نے افغانستان پر “تعاون کمیٹی” کی تشکیل کی سفارش کر دی۔

Comments are closed.