اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ، انتظامیہ کی تصدیق

اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اومیکرون کے مریض کی کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔جس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔ اومی کرون وئرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

Comments are closed.