عید پر بہارہ کہو سے مری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی
بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی۔ بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ اپنے سفر کا آغاز کرئے گی، پنجاب حکومت
راولپنڈی : پنجاب حکومت نے مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے انقلابی اقدام کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی۔ بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ اپنے سفر کا آغاز کرئے گی۔
Inauguration of Green & Blue Lines of Metro Bus Service is great news for citizens of Islamabad & surrounding areas. It’s part of our efforts to provide efficient & comfortable public transport system. It will address problems of traffic load, fuel cost & environmental hazards. pic.twitter.com/brkyL2Vmfj
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 7, 2022
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے۔ فیملیز کو ترجیح بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائے گی۔ بس سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ بس سروس میں سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شیٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی
Comments are closed.