ڈیڑھ لاکھ روپے فی سرکاری حاجی واپس کیے جائیں گے

حجاج کو تین وقت کا کھانا اوربہترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بنکوں کی غلطی سے جو عازمین رہ گئے تھے ان کے لئے دوہزارکا اضافہ کوٹہ سعودی عرب نے جاری کیا سرکاری سکیم کے تحت 8 لاکھ 60 ہزاراخراجات تھے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ بچت مہم کے تحت کل سے فی سرکاری حاجی ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے۔ رقم 17 سے 31 اگست تک واپس کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پوسٹ حج پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ پاکستانی حجاج کو ان مقامات پرٹھہرایا گیا جہاں صحابہ کرام ٹھہرتے تھے۔ حجاج کو تین وقت کا کھانا اوربہترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بنکوں کی غلطی سے جو عازمین رہ گئے تھے ان کے لئے دوہزارکا اضافہ کوٹہ سعودی عرب نے جاری کیا سرکاری سکیم کے تحت 8 لاکھ 60 ہزاراخراجات تھے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں شاندار انتطامات پر وزارت حج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرمذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کیساتھ سبسڈی کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہوا۔ اضافی دو ہزارافراد کو بھی سبسڈی میں شامل کیا گیا۔۔ فی حاجی ایک لاکھ 43 ہزار تک سبسڈی دی گئی۔ بچت یقینی بناتے ہوئے حجاج کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ بچت مہم کے تحت کل سے فی سرکاری حاجی ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے۔ رقم 17 سے 31 اگست تک واپس کی جائے گی۔ جن حجاج کے بنک اکائونٹ نہیں انہیں پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی ہوگی ۔۔ اپنے عملے کیساتھ سختی کرنے کیلئے ڈائریکٹر حج کو شوکاز جاری کیا تھا ۔ شوکاز کا تعلق حاجیوں سے نہیں انتظامی معاملہ تھا

Comments are closed.