بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زیارت کے علاقے ورشوم میں مغوی عمر جاوید کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اس کا صفایا کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، بدقسمتی سے عمرجاوید شہید کی لاش قریبی نالے سے ملی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق دہشتگردوں نے عمرجاوید کو اغوا کے فوری بعد شہید کردیا گیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے 3سے 4 دہشت گردوں کی تلاش کیلئےعلاقے میں آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.