شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،ایڈیشنل سیشن جج ملک امان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،شہبازگل آج عدالت میں پیشی کے موقع پر ہشاش بشاش نظر آئے
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کے مزید جسسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔۔۔۔شہباز گل کمرہ عدالت میں مسکراتے ہوئے داخل ہوئے۔۔اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے پولیس کی رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔پولیس اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے شہباز گل کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جج ملک امان نے مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔دوران سماعت شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پر دوران حراست تشدد کیا گیا اور پھر اسے چھپایا گیا۔۔انہیں الٹا کر کے برہنہ کر کے مارا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے پینیس اور ٹیسٹیز پر کرنٹ لگایا گیا، میں اس جنسی تشدد کی بات کررہا ہوں تاکہ میں کوئی بیان دے دوں
Comments are closed.