جماعت اسلامی یو سی 21کے زیراہتمام فیملی کنونشن کا انعقاد

راولپنڈی : جماعت اسلامی یو سی 21کے زیراہتمام منعقدہ فیملی کنونشن میں اہل علاقہ نے فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کی ، ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے کنونشن میں بھر پور شرکت پر اہلیان یوسی کا شکریہ ادا کیا۔

جماعت اسلامی یو سی 21کے زیراہتمامفیملی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام رہنما جماعت اسلامی ایڈووکیٹ زاہد کیانی اور امیر جماعت یوسی 21،شفاعت بھٹی ، ملک ابرار اور ناصر جنجوعہ نے کیا۔

فیملی کنونشن میں اہلیان علاقہ نے فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کنونشن میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی رضا احمد شاہ کی بھی خصوصی شرکت کی فیملی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اورایڈووکیٹ عمران شفیق نے کامیاب فیملی کنونشن،ماوں،بہنوں،بزرگوں،بھائیواوردوستوں کاانتہائی شکریہ ادا کیا ۔

کنونشن کے اختتام پر ایونٹ کو کامیاب بنانے والے نوجوانوں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

Comments are closed.