آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کوئی معلومات نہیں، خواجہ آصف کا اہم بیان

اچھی شہرت کے حامل شخص کو چیئرمین نیب لگایا ہے کوئی اس کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اورآج اس ڈاکو کے ساتھ مل کرحکومت بنانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔

اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی انتخابات پہلا الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ پی ٹی آئی دور کے ضمنی انتخابات میں پریذائیڈنگ آفیسر اغواء کیے گئے۔ اغواء کنندہ کوچاولوں کے شیلر پرلے جایا گیا،جو انسپکٹرانہیں لے کر گیا وہ اب وعدہ معاف گواہ بنا ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اورآج اس ڈاکوکے ساتھ مل کرحکومت بنانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے مسلم لیگ ن کوکوئی بڑا دھچکا نہیں پہنچا۔ مسلم لیگ ن کے دورمیں ہونے والے ان 20 نشستوں پرضمنی انتخابات تاریخ کے شفاف ترین ہیں۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔اچھی شہرت کے حامل شخص کو چیئرمین نیب لگایا ہے کوئی اس کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہجو اقدامات اٹھائے اس پرکوئی شرمندگی نہیں ہے کیوں کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے یہ اقدام اٹھائے ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اورفرنس آئل کی درآمد کم ہوئی ہے، معیشت بہترچل رہی ہے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے پردباوٴسیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی جائزہ نہیں لیا جارہا اور مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔

Comments are closed.