اوورسیز ورکرز کا میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر کیا جانے والا استحصال روکا جائے، پیوپا

اسلام آباد۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پاکستان سے جانیوالے غریب مزدوروں سے طبی ٹیسٹ کے نام پر جی سی سی کے منظورشدہ میڈیکل سینٹرز لوٹ مار میں شریک ہیں اور ان غریب مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں اور کسی فورم پر ان کی شنوائی نہیں ، ستم ظریفی یہ ہے کہ خلیج تعاون کونسل سے ان میڈیکل سینٹرز کے منظورشدہ ہونے کے باوجود ان کے سرٹیفکیٹ خلیجی ممالک میں قبول نہیں کیے جاتے اور وہاں پاکستانی مزدوروں کو نئی فیس کے ساتھ میڈیکل کرانا پڑتا ہے،

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نےاسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ان میڈیکل سینٹروں کی نگرانی اور ان سے جواب دہی کا کوئی ادارہ نہیں جس کی وجہ سے اوورسیز لیبر کسی جگہ شکایت درج نہیں کراسکتی۔ ملک میں ان میڈیکل سینٹرز کی تعداد 45ہے جن کو گیمکا کے ذریعے انتظامی طورپر کنٹرول کیا جاتا ہے جو گٹھ جوڑ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانیوالی لاکھوں کی تعداد میں لیبر کا استحصال کیا جارہاہے، ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خلیجی ممالک میں جانیوالی لیبر کے طبی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں لیکن جن میڈیکل سینٹرز کو یہ اجازت دی گئی ہے ان کو چیک کرنیوالی کوئی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں، ایک ٹیسٹ کےلیے فی مزدور 10ہزار روپے لیے جاتے ہیں جبکہ رجسٹریشن کے نام پر الگ سے اضافی 2ہزار روپے لیے جاتےہیں حالانکہ یہ ٹیسٹ ملک کی دیگر لیبارٹریوں میں تقریبا نصف قیمت میں ہو جاتے ہیں

انکا موقف تھا کہ ان میڈیکل سینٹرز کو ریگولرائز کیا جائے ملک سے ہر سال 3تین لاکھ سے زائد مزدور سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جاتے ہیں ان کا استحصال بند ہونا چاہےاور ان کی داد رسی کےلیے سعودی حکومت کے ساتھ مل کر متبادل حل تلاش کیا جائےاور مسابقتی کمیشن آف پاکستان ان کی کارٹیلائزیشن کی تحقیقات کرے۔ سعودی ایمبیسی اس سلسلے میں اپنا کردار اداکرے

2 Comments
  1. cheap flights says

    Hi there! I could have sworn I’ve been to this website before but after browsing through some of the post I realized it’s
    new to me. Anyways, I’m definitely glad I found it and I’ll be
    bookmarking and checking back often!

  2. coconut oil says

    Appreciate this post. Let me try it out. ps4 games allenferguson ps4 games

Comments are closed.