ہرارے:ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنوں نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ثابت ہوئی تاہم محمد رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بناسکی۔
قومی ٹیم کی جانب سے عثمان قادر نے 3، محمد حسنین 2 جب کہ محمد حفیظ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناٹ آوٹ 82 رنز بنائے ۔ بابر اعظم صرف 2 رنز بنا سکے تو پاکستان کے باقی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ۔
Comments are closed.