لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری منصوبے کے تکنیکی امور طے پا گئے ہیں۔
واہگہ اٹاری بارڈر کے نومین زون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفود نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان اور بھارت دونوں نے منصوبے سے متعلق تکنیکی امور پراتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہیں اور راہداری سڑک کے اطراف اپنےعلاقے میں خاردار باڑ لگا لی ہے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سڑک کی اونچائی سمیت امور بھی طے کرلئے ہیں۔ کرتار پور راہداری مذاکرات کا آئندہ دور 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔
دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین سروے کی رپورٹس اپنی حکومتوں کو جمع کرائیں گے اور سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔
Comments are closed.