سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس بھارت کا انتہائی قدم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی خصوصی عدالت کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں نامزد چار انتہاء پسند ہندوؤں کو بری کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں 42 پاکستانی شہید ہوئے ان کے اہل خاندان کو کیا جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کا انتہائی قدم ہے، ہم اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں جلد باقاعدہ بیان جاری کردیا جائے گا۔

Comments are closed.