پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزنےنانگا پربت سے پھنسےدونوں کوہ پیماؤں کوبچالیا

نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر تھا، نانگا پرپت سی ون سے بیس کیمپ تک پہنچا ہوں،آرمی چیف اور پاک آرمی کا شکر گزار ہوں کے آرمی ایوی ایشن کو فوری ریسکیو کی ہدایت کی، کوہ پیما

راولپنڈی : پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزنےنانگا پربت سے پھنسےدونوں کوہ پیماؤں کوبچالیا۔ کوہ پیما بیسکیمپ پہنچ گئے۔ کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ ہمیں سی ون سے پک کرکے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےایوی ایشن ہیلی کاپٹرزنےنانگاپربت سے پھنسے دونوں کوہ پیماؤں کوبچالیا ہے۔ پاک فوج کاایوی ایشن ہیلی کاپٹرزگلگت کےقریب جگلوٹ پرلینڈکیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ دونوں کوہ پیماؤں کوحفاظت کےساتھ نانگاپربت سےریسکیوکیاگیا۔ پاک آرمی کی طرف سے ریسکیو کئے گئے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے۔

کوہ پیما شہروز کاشف نے بتایا کہ نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر تھا، نانگا پرپت سی ون سے بیس کیمپ تک پہنچا ہوں،آرمی چیف اور پاک آرمی کا شکر گزار ہوں کے آرمی ایوی ایشن کو فوری ریسکیو کی ہدایت کی۔

کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہکل شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوا، ہمیں سی ون سے پک کرکے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ پہنچایا ہے،ان کی کوششوں سے الحمد للہ آج ہم بخیریت واپس پہنچے ہیں۔

Comments are closed.