پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے،آئی ایس پی آر
اگر مفاد پرستوں کی جانب سےفضول الزامات کےذریعے اس کےعہدے داروں کی عزت اور وقار کو داغدار کیا جارہا ہےتو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرےگا۔ بغیر کسی ثبوت کے ادارے، اس کےاہلکاروں کےخلاف جھوٹے الزامات کےذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہے۔ پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے،وردی پوش اہلکاروں کےذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔ کہ حکومت ادارےاورافسرکیخلاف ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ادارے اور ایک سینئیر آرمی آفیسر پر غیر ذمہ دارانہ الزامات بالکل بھی قابل قبول نہیں،یہ الزامات غیر ضروری ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہے۔ پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے،وردی پوش اہلکاروں کےذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔ مفادپرستوں کےفضول الزامات سےفوجیوں کی عزت کوداغدارکیاجارہاہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ادارہ حسدسےاپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرےگا، ادارےپرلگائےگئےبےبنیادالزامات انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہیں،کسی کوبھی ادارےیاافسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی، حکومت سےدرخواست کی گئی ہےمعاملےکی تحقیقات کرے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حکومت ادارےاورافسرکیخلاف ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے۔
Comments are closed.