پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کر لیا

کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں کا رابطہ کیا۔ خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراونڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلا کیلئے تیار ہے۔ سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں، آئی ایس پی آر

سوات :پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا ہے

ترجمان پاک فوج کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جاچکے ہیں،جنہیں خراب موسم کی وجہ سے نہیں منتقل کیا گیا۔ ان خاندانوں سے رابطہ بحال ہےانہیں پہاڑوں کی چوٹیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا

آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں کا رابطہ کیا۔ خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراونڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلا کیلئے تیار ہے۔ سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔

دوسری جانب تحصیل چیئرمین کمراٹ  ضیاءالرحمان کا کہنا ہےکہ دیر بالا کے سیاحتی مقام میں بھی سیلابی صورت حال ہے اور کمراٹ کا ضلع کے دوسرے مقامات سے رابطہ کٹ گیا ہے، تمام رابطہ پل دریا برد ہو گئے ہیں۔

کمراٹ میں موجود  خاتون سیاح نے بجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 افراد گزشتہ روز سے پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے دریا پار نہیں کر سکتے، ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ہمارا کیا بنےگا۔

خاتون سیاح نے کہا کہ ہمارا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، سردی سے نڈھال ہیں، بولا بھی نہیں جارہا، زمین پرسو رہے ہیں،کھانے پینےکا کوئی انتظام نہیں، حکومت سے گزارش ہےکہ ہمیں بحفاظت نکالا جائے۔

دوسری جانب صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا ہےکہ وادی کمراٹ میں پھنسے طلبا کو  خوراک اور خیمے فراہم کیےگئے ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو بحفاظت نکال لیاجائےگا۔

Comments are closed.