اسلام آباد:دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اور قدم ،پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل 290 کلومیٹر تک روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے غزنوی میزائل کی ٹریننگ لانچ کا مشاہدہ کیا جبکہ اس موقع پر سینئر افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے انتہائی مہارت سے ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ اور آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو سراہا اور تربیتی مشقوں کے معیار پر اظہار اطمینان کیا۔
صدر، وزیراعظم اورمسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی سالانہ تربیتی مشقیں بھی اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
Comments are closed.