پاکستان کی لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت میں کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی قابض افواج استشنی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایاگنجان آباد علاقوں اور بنیادی ضروریات کو غیر اعلانیہ نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روکے۔ اسرائیل سے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے اور امن دستوں کے خلاف کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے آج تک بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.