اسلام آباد : یوم پاکستان پر زندگی کے مختلف شعبوں میں شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا ۔ صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک سمیت ملکی سلامتی اور فن کے شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا
ایوان صدر ملک منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن مینیجر کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے عدنان ملک کو شجاعت و بہادری دکھانے پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا ۔
President Dr. Arif Alvi conferring the award of Tamgha-i-Shuja'at on Mr. Adnan Malik, the hero of Sialkot incident, at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/6p95cqPWrk
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 23, 2022
تقریب میں ڈاکٹر انعام الرحمان کو شعبہ سائنس اور ڈاکٹر قمر محبوب کو شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ کشور ناہید کو شعبہ ادب میں نمایاں خدمات پر جبکہ محمد اعظمی عبدالحامد کو سماجی شعبہ میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
President Dr. Arif Alvi conferring the award of Hilal-i-Imtiaz on Mr. Rohail Hayat in recognition of his services in the field of art, at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/UQ50Ynzg9i
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 23, 2022
تقریب میں محترمہ ریشماں کو ستارہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا ۔ صدر مملکت نے ملکی سلامتی کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر بریگیڈئیر شفیع اللہ خان کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا ۔ این سی او سی کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے پر سید تجمل حسین کو ڈیٹا سائنس میں نمایاں خدمات پر تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔ چودھری خالد محمود کو سماجی و سیاسی خدمات پر ستارہ قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کے شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تبسم شبیر اعوان کو تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ ریلوے ٹریک پر اپنی حاضری دماغی سے مسافر کی جان بچانے والے جمیل احمد کلہوڑو کو بھی شجاعت و بہادری پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
Comments are closed.