پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے یکم مارچ کو پیکا آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دے گی

اسلام آباد کے روز اینڈ جاسمین گارڈن میں پی ایف یو جے کے صدر شکیل احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایف یو جے کے الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور نیوز پیپز سے تعلق رکھنے رکھنے والے ورکنگ جرنلسٹس نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر شکیل احمد نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پی ایف یو جے یکم مارچ 2023 کو پیکا آرڈیننس کے خلاف دھرنا دے گی۔

پی ایف یوجے کے صدر شکیل احمد نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیکا آرڈیننس فی الفور واپس لے۔ پی ایف یو جے پیکا آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھے گی

پی ایف یو جے کے دھرنے میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گےٟ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس پیکا آرڈیننس کے خلاف دھرنے کی میزبانی کرے گی۔ پی ایف یو جے کے سکرٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آزادی صحافت پر شب خون مارا ہے۔

Comments are closed.