پاکستان نے بجٹ میں ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کا موقع گنوا دیا، آئی ایم ایف

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے نئے بجٹ میں ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کا موقع گنوادیا گیا۔ ٹیکس آمدن سے ہونے والے اخراجات میں منصفانہ کمی نہیں کی گئی،خرچہ کم کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بہتر پلاننگ ہوسکتی تھی۔

آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر ایسٹر پریز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ پالیسی بات چیت جاری ہے، نئے بجٹ میں ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کا موقع گنوادیا گیا۔

آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ٹیکس آمدن سے ہونے والے اخراجات میں منصفانہ کمی نہیں کی،خرچہ کم کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بہتر پلاننگ ہوسکتی تھی،خرچہ کم کرکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہتر پلاننگ ہوسکتی تھی۔

ایسٹر پریز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے سخت خلاف ہے، ایمنسٹی اسکیم جیسے اقدام معیشت کے لیے سازگار نہیں ہیں،توانائی کے شعبے میں سرمائے کی کمی کو دور کرنے کےلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری سے قبل  اسے بہتر بنانے کےلیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

Comments are closed.