پاکستان آئی ایم ایف کا رکن ہے، بھکاری نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں۔ آئی ایم ایف میٹنگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکا میں اجلاس کے لیے جانا تھا جو نہیں جاسکا،اس دورے سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں۔ آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، پیرکو آئی ایم ایف سالانہ میٹنگ میں شریک ہونا تھا،وزیراعظم کی ہدایت پر میں دورہ امریکا منسوخ کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ آیا، پنجاب الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا گیا،وفاقی حکومت کو رقم کی فراہمی کے لیے 10 اپریل تک مہلت دی گئی ،وزارت خزانہ پر رقم کی فراہمی سے متعلق اہم ذمہ داری ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،ابھی بھی الیکشن ہوں گے تو 90دن میں تونہیں ہوں گے ۔

Comments are closed.