پاکستان کو معیشت کے بحران سے نمٹنے کیلئے مکمل سرجری کی ضرورت ہے، عمران خان

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک پر قرضوں کا بوجھ بے قابو ہو رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات کے بغیر قرضوں کی ادائیگی کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے لیے قرضوں کا بوجھ بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی قرض بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہماری معیشت آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے، اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے میں نے اور میری پارٹی نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان اس وقت اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے۔ہم مزید قرض لینے کے بجائے اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ ہم معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کے تحت آئی ایم ایف سے مزاکرات کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں جس سے ہم بیرونی قرض ادا کریں اور ہماری معیشت بھی متاثر نہ ہو کیونکہ اگر ہماری معیشت کمزور ہوئی تو ہم بیرونی قرضے واپس کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ چونکہ ڈالر میں لیا جانے والا قرضہ ڈالر میں ہی واپس کرنا پڑتا ہے، اور اگر ہم ڈالرز میں اپنا زر مبادلہ نہیں بڑھائیں گے تو ہم یہ قرض کیسے واپس کر سکیں گے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا پڑے گا۔

Comments are closed.