پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کی، دنیا ہماری مدد کو آگے آئے، شہباز شریف

پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے،افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اورامن کی ضمانت ہے،خطے میں امن وامان کے لیے تمام رکن ممالک کو کام کرنے کی مزید ضرورت ہے،سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،دنیا کوہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے:شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے خطاب

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس علاقائی مسائل کے حل کےلیے بہترین فارم ہے۔پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے۔افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اورامن کی ضمانت ہے۔افغانستان کونظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔خطے میں امن وامان کے لیے تمام رکن ممالک کو کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خوشحال۔ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے لیے اہم ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پرافغانستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں ادا کی۔پاکستان نے ایسا سیلاب کبھی دیکھا نہیں تھا۔متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا حالات ٹھیک نہیں ، سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہ۔ جس کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے۔ہزار وں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے ہیں۔سیلاب سے مویشی۔فصلیں ،گھر،بستیاں اور شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آناہوگا، موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے، کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامناکرناہوگا؟ ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مددکی ان کامشکور ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتاہوں ، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایس ایس او کے تمام ممالک کومل کر کام کرنا ہوگا۔دوسری جانب وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں۔

Comments are closed.