اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف 13 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کرے گی ۔ مقام پریڈ گراونڈ اسلام آباد ہوگا۔
چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام پارٹی رہنماوں کو میگا پاور شو کے انتظامات کیلئے تیاریاں شروع کرنے اور 1 لاکھ افراد جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ جلسے میں عمران خان حکومت کو نئے الیکشن کرانے کا الٹی میٹیم دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ دوران اجلاس موجودہ سیاسی صورتحال، ارکان اسمبلی کے استعفوں اور عمران خان کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونیامور کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.