پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔
جاری کردہ اجازت نامہ کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقے میں بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔
عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کرے گی۔

Comments are closed.