پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس دائرکردیا
چيف اليکشن کمشنرجانبدارہیں،حلف کے پاسدار نہیں رہے،ہمارے استعفی پرعملدرآمد نہیں کیا اوراسپیکرراجہ پرویز اشرف کے بھیجے استعفیٰ منظور کرلیا:سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں موقف
چيف اليکشن کمشنرجانبدارہیں ،حلف کے پاسدار نہیں رہے ، ہمارے استعفی پرعملدرآمد نہیں کیا اوراسپیکرراجہ پرویز اشرف کے بھیجے استعفی منظور کرلیا۔تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن کے خلاف سرپم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا، چیف الیکشن کمیشن کی آڈیو لیک کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحريک انصاف کے 123 ارکان قومی اسمبلى نے استعفے دئیے جو اليکشن کميشن کوبھجوائے گئے لیکن چيف اليکشن کمشنرنے اقدامات نہیں لیے۔چيف اليکشن کميشن نے حلف کی پاسداری نہیں کی ان کا رويہ جانبدارانہ ہے۔ ریفرنس میں چیف الیکشن کمیشن کی لیک آڈیوکا بھی ذکر کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سينيٹراعجازچودھرى نے کہاکہ حکومت تبدیلی کے وقت ہارس ٹریڈنگ کی منڈی اور بیرونی مداخلت شامل تھی لیکن کوئی گرفت نہیں کی گئی ،پی ٹی آئی ارکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اقدامات نہیں کے اور اسپیکرراجہ پرویز اشرف کے فوری قبول کرلیے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں نے سندھ ہائوس اسلام آباد واقعہ کا بھی ذکرکرتےہوئے چیف الیکشن کمشنرکوعہدے سے ہٹائے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.