موجودہ دور کی جنگ میں ایئرڈیفنس انتہائی اہم ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف نے موجودہ دور کی جنگ میں ائیر ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی،جنرل باجوہ سے فرانس اور عمان کے سفیروں کی ملاقات
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان، عمان تعلقات انتہائی قریبی، گرمجوش، دوستانہ اور گہرے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکورٹی تعاون کی بڑی صلاحیت ہے۔پاک، عمان دفاع و بحری سلامتی تعاون باہمی تذویراتی اشتراک کا ناگزیر عنصر بن سکتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ دور میں جنگ میں ائیر ڈیفنس کی اہمیت اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ائیر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ععمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر گفتگوکی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان، عمان تعلقات انتہائی قریبی، گرمجوش، دوستانہ اور گہرے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکورٹی تعاون کی بڑی صلاحیت ہے۔پاک، عمان دفاع و بحری سلامتی تعاون باہمی تذویراتی اشتراک کا ناگزیر عنصر بن سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی سفیر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار، متاثرین سے دلی تعزیت کی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نے بھی ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Comments are closed.