لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ کے متاثرین کی امداد کیلئے سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔
لاہور ایئرپورٹ پر ترکیہ کیلئے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے ترک اور شام کے عوام اس مشکل سے جلد نکلیں گے، جس دن یہ سانحہ ہوا ترک صدر سے بات کی اور تعاون کا یقین دلایا، اسی رات پاک آرمی کی ٹیم ترکیہ روانہ کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہر طرف زلزلے سے ہولناک مناظر دکھائی دیتے ہیں، ترکی اور شام کے لوگ دلیری سے ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے نکلیں گے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام ترکی اور شام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ترکی اور شام میں ہزاروں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے، ترکیہ اور شام میں لوگ ملبے سے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں، ترکیہ بھیجے جانے والی پاکستانی امداد کی ترسیل شروع ہوچکی ہے، آج 100 ٹن سامان بذریعہ ٹرک ترکی روانہ کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ میں پاکستانی عوام ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی دعا کریں، پاکستان کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ ہر روز جاری رہے گا، انہوں نے عوام، تاجر اور فلاحی اداروں سے امداد دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 1122 کی ٹیم ترکیہ روانہ کی، 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ اور شام کے بہن بھائیوں کی ہم نے خدمت کرنی ہے اور پوری طرح ان کا ہاتھ تھامنا ہے۔ چاروں وزرائے اعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ ہر ضلع میں عطیات سنٹر کھولیں، کیش کی صورت میں عطیات وزیراعظم فنڈ اکاؤنٹ میں جمع ہو جائیں گے، سکول میں پڑھنے والے طلبا 10 روپے فی سٹوڈنٹ عطیہ فنڈ میں جمع کروائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ میں پاکستانی عوام ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی دعا کریں، پاکستان کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ ہر روز جاری رہے گا، انہوں نے عوام، تاجر اور فلاحی اداروں سے امداد دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 1122 کی ٹیم ترکیہ روانہ کی، 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ اور شام کے بہن بھائیوں کی ہم نے خدمت کرنی ہے اور پوری طرح ان کا ہاتھ تھامنا ہے۔ چاروں وزرائے اعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ ہر ضلع میں عطیات سنٹر کھولیں، کیش کی صورت میں عطیات وزیراعظم فنڈ اکاؤنٹ میں جمع ہو جائیں گے، سکول میں پڑھنے والے طلبا 10 روپے فی سٹوڈنٹ عطیہ فنڈ میں جمع کروائیں۔
Comments are closed.