پاکستانی شہری گوانتاموبے سے رہا ہو کر واپس وطن پہنچ گیا

وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لئے ایک بڑے انٹر ایجنسی پراسس کوانجام دیا،خوشی ہے کہ بیرون ملک قید ایک پاکستانی آج اپنے خاندان کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو گوانتاناموبے سے رہا کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیف اللہ پراچہ پاکستان پہنچ گئے۔خوشی ہے بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہری اپنے خاندان سے مل گیا۔وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی وطن واپسی میں بھرپور معاونت کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لئے ایک بڑے انٹر ایجنسی پراسس کو انجام دیا۔میں خوشی ہے کہ بیرون ملک قید ایک پاکستانی آج اپنے خاندان کے ساتھ ہے۔

Comments are closed.