اسلام آباد: سائیکلسٹ ثمر خان کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی دارالحکومت کی ایک سڑک پر سائیکلینگ کے دوران ہراساں کیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ثمر خان نے بتایا کہ ایک شخص نے انہیں غیر مناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سائیکلنگ بالخصوص خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے خاتون سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟ تین چار لوگوں نے واقعہ دیکھا مگر کسی نے مزاحمت کی کوشش نہیں کی۔سائیکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے موٹر وے پر بھی ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی پڑوسی نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا
Comments are closed.