پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمن

عمران خان پاکستان کو معاشی اعتبار سے عالمی سطح پر بلیک لسٹ کروانا چاہتا تھا۔ آج ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ ہوتا تو ملک گرے سے بلیک لسٹ میں چلا جاتا، ہم پاکستان کوگرے سے وائٹ لسٹ میں لے کر آئے ہیں، مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بدتہذہبی کا ماسٹر مائنڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا ،عمران خان ڈاکو اور چور ہیں،پاکستان کو ایک بہروپیے کا سامنا تھا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سب سے بڑا بین الاقوامی چور ثابت ہوئے، آج صورتحال پوری قوم کے سامنے واضح ہو گئی ہے، عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کو دلدل کی طرف دھکیلا تھا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو معاشی اعتبار سے عالمی سطح پر بلیک لسٹ کروانا چاہتا تھا۔ آج ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ ہوتا تو ملک گرے سے بلیک لسٹ میں چلا جاتا، ہم پاکستان کوگرے سے وائٹ لسٹ میں لے کر آئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی ہونے جا رہی ہے، پی ڈی ایم نے تجویز دی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔امریکا پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور عمران خان کہتا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے، پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے، امریکی صدر کے بیان پر ہر طبقے نے ردعمل دیا۔

Comments are closed.