پنشن،واجبات کی عدم ادائیگی،زرعی سائنسدانوں کی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی دھمکی

 اسلام آباد: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے ریٹائرڈ سائنسدان اور ملازمین نے بیوی بچوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی ۔

 ترجمان  ریٹائرڈ  سائنسدان  کمیونٹی  سردار مصطفی ٰ  کے مطابق پی اے آر سی کے سائنسدان و ملازمین گزشتہ چار سالوں سے اپنی پنشن و دیگر واجبات سے محروم ہیں اور اسکی ذمہ دار وفاقی حکومت عائد ہوتی ہے۔وفاقی حکومت کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کیلئے فوری اقدامات کرے ، اگر واجبات کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی گئی توتمام سائنسدان، ایگریکلچر ریسرچرز و دیگر ملازمین اہل خانہ کے ہمراہ  پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر مجبورہوں گے اور پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔

پی  اے  آر سی ریٹائرڈ ملازمین کاکہنا تھا اپنی ساری زندگی اس ملک میں زراعت کی بہتری کے لیے وقف تاکہ کسی  نہ کا بچہ بھوکانہ سوئے لیکن  آج ہمارے گھروں میں ہی  نوبت  فاقوں تک آن پہنچی  ہے۔

 چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان نے سائنسدانوں اور دونوں یونینر کے نمائندگان کویقین دلایا کہ وہ متعلقہ وزارت اور وزارت خزانہ سے رابطہ کریں گے تاکہ واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی فراہمی جلد سے جلد ممکن بنائی جا سکے ۔

Comments are closed.