پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان کی بریت کےخلاف وفاق کی اپیل پرسماعت کی کازلسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرنا تھی

پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرنا تھی۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے اپیل میں استدعا کی ہے کہ وفاق کی عمران خان ، پرویز خٹک و دیگر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔۔انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے۔عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیوز ریکارڈ پر ہیں۔عدالت نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا۔پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان و دیگر کی بریت کا فیصلہ دیا تھا۔

Comments are closed.