قومی اسمبلی کاماحول پرامن رکھنےکیلئےضوابط کار کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: ایوان کا ماحول پُرامن رکھنے کے لیے اسپیکراسد قیصرنے خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی۔ وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اور آصف زرداری سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی ایوان کے اندراراکین کے رویئے کا جائزہ لے گی۔

 وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی آمد پرہنگامہ آرائی، اسپیکراسد قیصرنے ضوابط کار کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی۔ وزیراعظم،ا پوزیشن لیڈر اور آصف زرداری سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کے 13 اراکین شامل ہیں۔ شیخ رشید، طارق بشیرچیمہ، خالد مقبول صدیقی، اسدمحمود، خالد مگسی، اخترمینگل ،غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اورامیرحیدرہوتی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اعلامیہ کےمطابق خصوصی کمیٹی ایوان کے اندراراکین کے رویئے اوربرتاؤ کا جائزہ لےگی۔کمیٹی کو غیرمصدقہ میڈیا رپورٹس اور عدالتوں میں زیرسماعت معاملات پر کارروائی کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہوگا۔۔کمیٹی اپنی رپورٹ سہ ماہی بنیادوں پراسپیکر کو پیش کرے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم کی آمد پراحتجاج کرتے ہوئے نون لیگ نےموقف اختیار تھاکہ فواد چودھری،شیخ رشید، مرادسعید اورشہریار آفریدی ایوان کا ماحول خراب کر ر ہے ہیں۔ ہماری قیادت پرذاتی حملے ہوں گے تو جواب ضرور دیںگے۔ اسپیکر ماحول خراب کرنے والے وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

Comments are closed.