پرویز الہی نے سمری پر دستخط کر کے مجھے دے دی ، اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

پرویز الہی کا اپنا موقف ہے، مسلم لیگ ق کی اپنی پارٹی پالیسی ہے، ہماری جماعت کا اپنا نظریہ ہے۔پرویز الہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے، عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الہی نے سمری پر دستخط کر کے مجھے دے دی ہے، پرویز الہی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رجیم چینج کا ذمہ دار سابق آرمی چیف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کا اپنا موقف ہے، مسلم لیگ ق کی اپنی پارٹی پالیسی ہے، ہماری جماعت کا اپنا نظریہ ہے۔پرویز الہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پرویز الہی نے سمری پر دستخط کر کے مجھے دے دی ہے، پرویز الہی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رجیم چینج کا ذمہ دار سابق آرمی چیف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، پاکستان تکنیکی اعتبار سے ڈیفالٹ ہو چکا ہے۔

Comments are closed.