اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےلئے وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔احتساب عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کررہے ہیں۔اسحاق ڈار واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل اسحاق ڈارنے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائے۔اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا افضل قریشی پراسیکوٹر کہاں ہیں۔نیب پراسیکوٹرنے بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔
عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کردیئے۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جا ئے۔
Comments are closed.