حکومت رکاوٹیں ہٹائے،گرفتاریاں بند کردے ،جناح اسٹیڈیم کم پڑ جائے گا،پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پی  ڈی ایم  کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزراء کا  چیلنج قبول کرتے  ہیں،حکومت رکاوٹیں ہٹائے اور گرفتاریاں بند کردے تو گجرانولا کا  جناح سٹیڈیم کم پڑ جائیگا۔ہم شفاف انتخابات کےلئے نکلے ہیں،،جھوٹ بولنے والی حکومت اپنا بوجھ  بھی برداشت نہیں کرسکتی ۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا ،اجلاس کے بعد میڈیا  سے گفتگو میں میاں افتخار حسین  نے کہاکہ  ہمارے پہلے جلسے سے ہی حکومت خوف کا شکار ہوگئی ہے ،ہم نے ابھی تک کوئی ایسی بات تک نہیں کی مگر پھر  بھی وہ ڈر رہے ہیں اور  گجرانولا کاجلسہ ہی زیر موضوع ہے۔میاں افتخار حسین  نے کہاکہ ہمیں بھی ویسا ہی موقع ملے جیسا عمران خان کو پارلیمنٹ آنے تک ملا تو حکومت کو  پتاچل جائے گا۔ ہمارے جلسے پُر امن ہوں گے۔

سیکرٹری  طلاعات  پی ڈی ایم  نے بتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے   قائدین خرم  دستگیر کی  رہائش گاہ سے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ آئینگے اور رات 8 بجے جلسہ شروع ہوگا ۔مریم نواز لاہور اور بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے نکلیں گے، 18 کو جلسہ کراچی اور پھر 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا ۔

 

Comments are closed.