حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کااجلاس، تحریک کے نئے مرحلے کا اعلان

 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا چار گھنٹے طویل سربراہی اجلاس ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ نواز شریف لندن اور مریم نواز نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں ملک کو لاحق خارجہ محاذ پر خطرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سنگین داخلی و خارجی حالات سے دوچار ہے، جعلی حکومت ملک کے اندر اور باہر ہر محاذ پر ناکام جبکہ ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا آسان طریقہ ہے، یکطرفہ انتخابی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت افغانستان کی سنگین صورتحال پر حقائق عوام سے چھپا رہی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ 21 اگست کو پی ڈی ایم اسٹرئنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ 28 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوگا۔ 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ منعقد کیاجائے گا۔

 اس موقع پرشہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے ، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چک اپ کر رہے ہیں۔ حکومت میاں صاحب کی بیماری پر سیاست کر رہی، ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کا مجھے تیس سال میں کیا فائد ہوا ؟

Comments are closed.