پیمرا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی براہ راست کوریج پر پابندی عائد کر دی

مشاہدے میں آیا کہ ٹی وی چینلزکی جانب سے اداروں کےخلاف تقریرکولائیودکھایا گیا، لائیوتقریردکھا کرکوڈ آف کنڈکٹ اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، ہدایات پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائےگا، پیمرا

اسلام آباد : پیمرا نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیمرا نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائےگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب  آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کیخلاف نام لے کرتقریر پر پیمرا نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلزکے نام ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا کہ ٹی وی چینلزکی جانب سے اداروں کےخلاف تقریرکولائیودکھایا گیا، لائیوتقریردکھا کرکوڈ آف کنڈکٹ اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

پیمرا نے کہاکہ لانگ مارچ اورپی ٹی آئی لیڈرزکی تقاریرکی لائیوکوریج روکی جائے،ایسا مواد نشرکرنے سے گریزکیا جائے جو ریاستی اداروں کو دانستہ یا نادانستہ بدنام کرنے کے مترادف ہو،ایڈیٹوریل بورڈ، ڈائریکٹرنیوزوپروگرامنگ، بیوروزاورفیلڈ رپورٹرزہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

پیمرا نے واضح کیا کہ ہدایات پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائےگا۔

Comments are closed.