لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں، شیخ رشید

عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کیلئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہے کہ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیران کو لے ڈوبے گی۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔ حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیران کو لےڈوبے گی۔ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کیلئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ ڈالر 232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں۔ چوروں نے صرف اپنےکیس ختم کرانے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھینچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔

Comments are closed.