ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف سے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں، فیصل واوڈا کا الزام

قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نےکی جنہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے،وقارمیرے ساتھ کالج میں پڑھا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سما کو انٹرویو دیا اور کہا کہ قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نےکی جنہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وقارمیرے ساتھ کالج میں پڑھا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔

Comments are closed.