خواجہ آصف جیسے لوگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏وزیر دفاع خواجہ آصف جیسے لوگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔اگر منتخب وزیراعظم نے آرمی چیف بھی تعینات نہیں کرنا تو پھر وہ کیا صرف پیسے بنانے کیلئے وزیر اعظم بنے گا؟

فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا یہ 1985 والا گروہ پاکستان کے آگے بڑھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نئی حکومت منتخب ہو جو اہم تعیناتیاں کرے یہ عوام کا حق ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار لے کر موجودہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز دی ہے

Comments are closed.