راولپنڈی : چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی 95 ویں یوم تاسیس کے موقع پرجی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےتقریب کا کیک کاٹا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ، چینی سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پیپلزلبریشن آرمی کے یوم ساسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے دفاع، سلامتی قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات منفرد اور خصوصی اہمیت کے حامل ہیں،پیپلزلبریشن آرمی اور پاک آرمی “برادرز ان آرمز” ثابت ہوئے ہیں،ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے پیپلزلبریش آرمی کی سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے۔ پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے۔ یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
Comments are closed.