پیپلز پارٹی غریب کے دل کی آواز کو سمجھتی ہے۔

سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے بلاول پر فخر ہے، ہم نے غریبوں کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ شروع کیا، اس پروگرام کا ہمیں کسی نے نہیں کہا لیکن ہمیں غریبوں کی حالت کا علم ہے۔

آصف علی زراری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں اتنی غربت نہیں تھی ہمیں الیکشن مہم کا صرف 2دن کا وقفہ ملا ہے ،صرف ان دو دنوں میں الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے کم وقت کے نوٹس پر جلسہ میں شرکت کی، اس کیلئے آئی لو یو ، مجھ اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ تلہ کنگ میری طرف دیکھ رہا ہے ۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں یہ ضلع بچانے کے ساتھ یہاں سوئی گیس اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا، آج جتنی مرضی تنخواہیں بڑھا دیں گزارہ مشکل ہورہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع تلہ گنگ کی پسماندہ دور کرنے کیلئے یہاں کے مقامی انتظامی افسران کی تعیناتی کرائیں گے، جو مسائل سمجھتے ہوں تاکہ یہ ضلع بھی ترقی کرے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.