نواز شریف کو آمادہ کیا لیکن پرویز الہی وعدہ کر کے عمران خان سے جا ملے، آصف علی زرداری

چودھری شجاعت کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو آمادہ کیا تھا، آصف علی زرداری

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کروانے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو راضی کیا، وہ وعدہ کر کے عمران خان سے جا ملے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو آمادہ کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی مجھ سے وعدہ کر کے عمران خان سے جا ملے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں، حمزہ کو وزیر اعلیٰ منتخب کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حمزہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاؤں گا؟ وزیر اعلیٰ کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا۔بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے لیے ہر قربانی دوں گا۔

Comments are closed.