اسلام آباد: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا مبینہ اتحاد کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے، خواجہ سعد رفیق کے دل میں آصف زرداری کی محبت اس لیے جاگی ہے کہ وہ ڈوب رہے ہیں اور سہارا تنکے کا لے رہے ہیں ۔ وزیر دفاع نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بدترین آمریت کا قرار دے دیا
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے دونوں جماعتوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو راستہ ایک نظر آرہا ہے اس لیے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نیب قانون بارے وزیر دفاع کا کہنا تھا اس میں تبدیلی ناگزیر ہے انکا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کی کیس بننے سے قبل ہی کسی کو گرفتار کر لیا جائے۔وفاقی وزیر دفاع مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف خوب برسے اور بولے کہ ہندوستان جو کچھ کررہا ہے یہ جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔
Comments are closed.