پشاور: سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی تھی اور انہیں زخمی حالت میں قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پشاور میں سینیئر وکیل عبدالطیف آفریدی پر ہائیکورٹ کے بار روم میں فائرنگ کی گئی، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ چل بسے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی پر پولیس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی تھی اور انہیں زخمی حالت میں قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل لطیف آفریدی کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا تھا۔   متعدد گولیاں لگی تھیں، جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے۔

عبد الطیف آفریدی اور ان بیٹے دانش آفریدی سمیت دیگر قتل کیس میں بری ہوئے تھے

Comments are closed.