پیٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا، نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے مقرر، وزارت خزانہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔


ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ ڈیزل 0.43 روپے اضافے کے بعد 191.75 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.